18

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، نیشنل اسٹیڈیم میں ترقیاتی کام کیلئے کنسٹرکشن کمپنی کا سروے

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ترقیاتی کام کیلئے کنسٹرکشن کمپنی نے سروے کیا۔

کمپنی نے موجودہ انفراسٹرکچر کا جائزہ اور مختلف مقامات کی سوئل ٹیسٹنگ کی۔ یونیورسٹی اینڈ پر موجود اسکور بورڈ گرا کر فار اینڈ بلڈنگ بنانے کا پلان تیار کرلیا۔ فار اینڈ بلڈنگ میں میڈیا اور براڈ کاسٹ کے کمرے شفٹ ہو جائیں گے۔ پویلین اینڈ کی مین بلڈنگ میں پلیئرز ڈریسنگ روم اور وی آئی پی باکسز ہوں گے۔

انتخاب عالم انکلوژر کا ویو بلاک کرنے والی ڈیجیٹل اسکرین کو اونچا کرنے کا بھی منصوبہ ہے جبکہ اسٹینڈز میں بیٹھے تماشائیوں کے ویو کو بہتر کرنے کیلئے گراؤنڈ میں لگے جنگلے بھی تبدیل کرنے کی تجویز ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کے ساتھ موجود پریکٹس ایریا کو بھی بہتر کیا جائے گا جبکہ پریکٹس ایریا پر نئی لائٹس لگانے کا پلان، پلیئرز لاکر روم بھی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں