7

انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں زلزلہ ،20 افراد ہلاک اور300 زخمی

جکارتا:(روزنامہ استحکام) انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں زلزلے سے 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر5.6 تھی اور اس کا مرکزجاوا کے مغربی علاقے میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے جکارتا میں محسوس کیے گئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس میں انڈونیشین حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پیر کی صبح انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں آنے والے زلزلے سے متعدد عمارتیں گرگئیں ۔ عمارتوں کے ملبے میں بہت سے لوگ دبے ہوئے ہیں۔ علاقے میں آفٹر شاکس بھی محسوس کئے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں