17

آئی سی سی رینکنگ: بابر اعظم کی حکمرانی برقرار

دبئی(روزنامہ استحکام)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی، کپتان بابراعظم بدستور پہلی پوزیشن پر برقرار رہے۔

آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم 887 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے راسی وین ڈیر ڈوسن 766 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ کوئنٹن ڈی کاک 759 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر قابض ہیں۔

مینز ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بھارت کے ویرات کوہلی سری لنکا کے خلاف سیریز میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے بعد دو درجے ترقی پاکر چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں، 3 میچوں پر مشتمل سیریز میں کوہلی نے 283 رنز بنائے جس میں 2 سینچریاں شامل تھیں۔

بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی مجموعی طور پر 750 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی، ڈیون وارنر 747 پوائنٹس کے ہمراہ پانچویں، امام الحق ایک درجہ تنزلی کے ساتھ چھٹی انکے 740 پوائٹنس ہیں۔

ون ڈے ٹیم رینکنگ میں نیوزی لینڈ پاکستان کو سیریز میں 1-2 شکست دیکر پہلی پوزیشن پر قبضہ مضبوط کرلیا ہے وہ 117 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے جبکہ پاکستان پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں