22

برطانیہ کے عام انتخبات میں ووٹنگ جاری، 1945 کے بعد پہلی بار جولائی میں انتخابات کا انعقاد

برطانیہ کے عام انتخابات میں ووٹنگ کا عمل پرسکون انداز میں جاری ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق 1945 کے بعد برطانیہ میں پہلی مرتبہ جولائی میں الیکشن کا انعقاد ہوا ہے۔

وزیر اعظم رشی سونک، لیبر لیڈر سر کئیر اسٹارمر، لب ڈیم کے لیڈر سر ایڈ ڈیوی و دیگر رہنماؤں کی جانب سے ووٹ کاسٹ کردیا گیا ہے۔

ووٹنک کا عمل رات 10 بجے تک جاری رہے گا، وقت ختم ہونے کے باوجود پولنگ اسٹیشن میں موجود افراد کو ووٹ ڈالنے کا موقع دیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ووٹرز کے اندراج کے سبب نئی حلقہ بندیوں سے انگلینڈ کی کل نشتوں میں 10 نشستوں کا اضافہ ہوا تھا اور انگلینڈ کے پارلیمانی حلقوں کی تعداد اب 543 ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ ویلز کی نشتیں 8 سے کم ہوکر 32 رہ گئی ہیں جبکہ اسکاٹ لینڈ کی نشستیں 59 سے 57 رہ گئی ہیں اور ناردرن آئرلینڈ کی نشتیں 18 ہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پہلے عام انتخابات ہیں جن میں ووٹرز کو تصویری شناخت دکھانا لازمی ہے، اس کے علاوہ پولنگ اسٹیشن کے اندر تصویر یا ویڈیو بنانے پر پابندی عائد ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں