لاہور:(روزنامہ استحکام) پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کہا کہ جس وقت عمران خان نے کہا پنجاب اسمبلی توڑ دی جائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ 27 جولائی کو اللہ پاک نے ہمیں سرخرو کیا تھا اور چودھری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنایا تھا۔ اس دن کے بعد سے ہم بونس پر چل رہے ہیں۔
27 جولائی کو اللہ پاک نے ہمیں سرخرو کیا تھا اور @ChParvezElahi کو سی ایم بنایا تھا۔ اس دن کے بعد سے ہم بونس پہ چل رہے ہیں ۔ہم اپنے وعدے پہ قائم ہیں۔ جس دن PM @ImranKhanPTI نے کہا اسی وقت انشاءاللہ پنجاب اسمبلی توڑ دی جائے گی۔
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) November 26, 2022
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ ہم اپنے وعدے پر قائم ہیں۔ جس دن ہمارے وزیراعظم عمران خان نے کہا اسی وقت انشاءاللہ پنجاب اسمبلی توڑ دی جائے گی۔
خیال رہے کہ راولپنڈی میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ملک مشکل حالات میں ہے، اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے، سری لنکا والے حالات نہیں چاہتا ، فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں سے نکل جائیں گے۔