اسلام آباد (استحکام نیوز) چیئرمین تحریک اسلام آباد اور لفٹ اسلام آباد کے روح رواں راشد ملک کی طرف سے سابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات اور ایس پی نعیم ملک کے اعزاز میں رمادہ ہوٹل اسلام آباد میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
جس میں ممبران لفٹ کے علاوہ ایس ایس پی حسیب شاہ، ریٹائرڈ ڈی آئی جی ایف آئی اے عمار جعفری، ڈپٹی کمشنر ہاؤسنگ اتھارٹی میڈم ستائش، سینئر صحافی اور صدر تحریک اسلام آباد جاوید اکرم ملک، جہانزیب خان، طاہر نظیر ایڈووکیٹ اور اسلام آباد کی دیگر معروف شخصیات نے شرکت کی،
اس موقع پر میزبان راشد ملک سمیت مقررین نے سابق ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کو ان کی بہترین خدمات پر شاندار خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسلام آباد کی تعمیر و
ترقی اور شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے جس طرح رات دن ایک کیا اس پر انہیں ہمیشہ اچھے لفظوں میں یاد رکھا جائے گا،
اس کے جواب میں حمزہ شفقات نے میزبان راشد ملک اور دیگر شرکاء کی جانب سے پذیرائی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے جو بھی کیا وہ ان کا منصبی فریضہ تھا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ لفٹ اسلام آباد بہترین سماجی اور فلاحی خدمات کا سفر جاری و ساری رکھے گی.