26

دیپیکا پڈوکون کی ‘نئے مہمان‘ کیلئے شاپنگ

بالی وڈ کی میگا اسٹار داکارہ دیپیکا پڈوکون نے رواں برس اپنے ہاں آنے والے ننھے مہمان کی شاپنگ شروع کردی۔

انہیں حال ہی میں کپڑوں کے ایک اسٹور میں شاپنگ کرتے دیکھا گیا، نظر آئیں، اداکارہ کی دوران شاپنگ لی گئی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
مداح دیپیکا اور رنویر کے بچے کی آمد کی خوشی میں اداکارہ کی ایکٹیویٹی پر باریک بینی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

حال ہی میں دیپیکا ایک لگژری اسٹور ‘لوئیس ویٹون‘ کے اسٹور پر شاپنگ کیلئے پہنچیں تو بحث و مباحثے کی ایپ ‘ریڈٹ‘ پر تصویریں وائرل ہوگئیں۔
یڈٹ پر وائرل ہونے والی فوٹو میں مداح دیپیکاکی خیریت دریافت کرنے کے ساتھ ساتھ یہ اندازہ بھی لگاتے نظر آئے کہ شاید اداکارہ اپنے بچے کے کپڑوں کی خریداری کر رہی ہیں۔

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ‘اداکارہ شاید اپنے بچے کی شاپنگ کررہی ہیں یا ہوسکتا ہے وہ صرف آؤٹنگ کیلئے اسٹور میں موجود ہوں۔ مجھے وہ وقت یاد ہے جب دیپیکا ہر دوسرے دن ایئر پورٹ پر ہوتی تھیں اور ایک
وقت میں دو سے تین فلموں کی شوٹنگ کرتی تھیں۔
واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون ممبئی لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے گھر سے باہر نکلیں تھیں تو انہیں کافی زیادہ ٹرول کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے ممی ٹو بی کے بے بی بمپ کو ’جعلی‘ قرار دیدیا تھا لیکن دیپیکا اپنے بیبی بمپ پر ہونے والی تمام تر ٹرولنگ سے بے نیاز اپنے اسکن کیئر برانڈ کے پروموشنل ایونٹ میں ہمیشہ کی طرح اپنی آئیکونک مسکراہٹ میں نظر آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں