8

سجل علی کی جھانوی کپور کو گلے لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

دبئی:(روزنامہ استحکام) پاکستانی اداکارہ سجل علی اور لیجنڈ بھارتی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی ایک دوسرے کو گلے لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

دبئی میں جاری فلم فئیر مڈل ایسٹ ایوارڈز کی ایک تقریب کے دوران پاکستان اور بھارت کے شوبز ستاروں نے شرکت کی، تقریب کے دوران سجل علی کو جھانوی کپور گلے لگاتے دیکھا سکتا ہے۔

ایونٹ میں سجل علی کے علاوہ ہمایوں سعید اور فہد مسطفیٰ نے بھی شرکت کی تھی۔
قبل ازیں فلم موم کی شوٹنگ کے دوران سری دیوی اور اْن کے اہلخانہ کے ساتھ سجل علی کے بہترین تعلقات قائم ہوگئے تھے جس کا انہوں نے کئی بار اظہار بھی کیا تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اْن کے ساتھ تعلق میں اپنائیت تھی اور اْس وقت بننے والا رشتہ بیحد خاص تھا، ہمارے لیے پروفیشنل لائف کا نہیں بلکہ ذاتی زندگی کا محبت بھرا تعلق قائم ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں