3

سٹیج کے معروف اداکاراورکامیڈین طارق ٹیڈی انتقال کر گئے

لاہور:(روزنامہ استحکام) سٹیج کے معروف اداکار اور کامیڈین طارق ٹیڈی 46 سال کی عمر میں اپنے مداحوں کو چھوڑ کر خالق حقیقی سے جا ملے۔

طارق ٹیڈی کا شمار اسٹیج کے بہترین اداکاروں میں ہوتا تھا جو طنزو مزاح سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کا ذریعہ بھی تھے۔ طارق ٹیڈی کے بیٹے کی مطابق ان کے والد کو سانس اور جگر کا عارضہ لاحق تھا، وہ کافی عرصے سے علیل تھے اور پچھلے 10 روز سے پی کے ایل آئی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ طارق ٹیڈی 12 اگست 1976کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے سوگواران میں بیٹا جنید اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں، طارق ٹیڈی کی نماز جنازہ آج لاہور میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے اداکار طارق ٹیڈی کے علاج کے لیے وزیر اعلی پنجاب نے مالی امداد کا اعلان بھی کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں