20

عمران خان کا راولپنڈی جلسہ گاہ پہنچنے پر جزباتی مناظر

راولپنڈی:(روزنامہ استحکام) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا راولپنڈی جلسہ گاہ پہنچنے پر جزباتی مناظر دیکھنے کو ملے، اس موقع پر میزبان سینیٹر فیصل جاوید اشکبار ہوئے اور جذباتی الفاظ میں عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا۔جلسہ گاہ میں کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں عمران خان جلسہ گاہ پہنچے تو اس موقع پر میزبان سینیٹر فیصل جاوید اشکبار ہوئے اور جذباتی الفاظ میں عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ خان صاحب آپ نے اس قوم کا خوف دور کردیا ہے، خان صاحب اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی زندگی عطا فرمائے، عمران خان خطرے کے باوجود جلسے میں آئے، خان صاحب تاحد نگاہ لوگ ہی لوگ ہیں۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے راولپنڈی میں جلسہ عام کا انعقاد کیا جارہا ہے، پہلے جلسہ فیض آباد پر ہونا تھا انتظامیہ کی ہدایت پر پی ٹی آئی نے جلسہ گاہ کا مقام تبدیل کرکے رحمان آباد کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں