لاہور:(روزنامہ استحکام) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کا مطالبہ آزادی نہیں بلکہ دوبارہ سلیکٹڈ ہونے کا ہے۔
PTI facesaving flop show is anticlimactic. Unable to pull revolution crowds, failed at undermining appointments of new chiefs, frustrated, resorts to resignation drama. Imran demand from pindi is not azadi but to be reselected. How long will KP&Punjab be used as political props?
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 26, 2022
پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں سے استعفوں کے اعلان کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے فلاپ شو کے بعد سابق وزیراعظم مایوس ہو گئے۔انقلاب کے نام پر عوام کو اکٹھے کرنے پر وہ ناکام ہو گئے، نئے سربراہوں کی تقرریوں کے معاملے پر ناکامی کے بعد مایوس ہو کر انہوں نے استعفوں کا ڈرامہ رچایا۔
وفاقی وزیر خارجہ نے مزید لکھا کہ عمران خان کا راولپنڈی سے جلسے کے دوران مطالبہ آزادی نہیں بلکہ دوبارہ سلیکٹڈ ہونے کا ہے۔
بلاول نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ کب تک کے پی اور پنجاب کو سیاسی سہارے کے طور پر استعمال کیا جائے گا؟