19

عمران خان کو کچھ کہوں تو ساس اور والدہ سامنے سے کھانا بھی اٹھا لیتی ہیں: صحیفہ جبار

لاہور(روزنامہ استحکام) نامور ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی ساس اور والدہ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بہت بڑی مداح اور سپورٹر ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے البتہ میری والدہ اور ساس دونوں ہی عمران خان کی بہت بڑی مداح ہیں، وہ دونوں ان کی بہت زیادہ حمایت کرتی ہیں۔

صحیفہ جبار نے بتایا کہ اگر کبھی غلطی سے ہم میں سے کسی نے عمران خان کے خلاف کچھ کہہ دیا اور اگر سامنے کھانا پڑا ہے تو دونوں ہی اسے اٹھا کر واپس لے جاتی ہیں ۔

انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو کچھ کہنے پر ان دونوں سے لڑائی ہوجاتی ہے اور وہ لوگ لڑائی بھی ایسی کرتی ہیں کہ بدتمیزی پر آسکتی ہیں ۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے مداح ان کے خلاف کچھ نہیں سن سکتے، ان میں شدید غصہ پایا جاتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں