9

فیفا ورلڈکپ، تاریخ کا بڑا اپ سیٹ سعودی عرب نے ارجنٹائن کو 1-2 سے ہرا دیا

دوحا:(روزنامہ استحکام) فیفا ورلڈکپ کے گروپ سی کے میچ میں سعودی عرب نے ارجنٹینا کو ایک کے مقابلے 2 گول سے اَپ سیٹ شکست دیدی۔

لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے 9 ویں منٹ میں گول اسکور کیا جس کے بعد 2 بار گیند کو جال میں پہنچایا تاہم امپائرز نے دونوں گولز کو فاؤل قرار دیا۔

سعودی عرب نے دوسرے راؤنڈ میں جارحانہ کھیل پیش کیا اور ارجنٹینا کی سبقت کو ختم کرتے ہوئے 48 منٹ میں صالح الشہری گول بناکر میچ برابر کردیا تاہم 5 منٹ کے وقفے سے سلیم الدواسری دوسرا گول داغ کر سعودی عرب کی ٹیم کو سبقت دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔
قبل ازیں گزشتہ روز امریکا اور ویلز کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں