17

فی الحال پی ایس ایل ٹائٹل کے دفاع کا کوئی ٹارگٹ سیٹ نہیں کیا: شاہین آفریدی

کراچی(روزنامہ استحکام)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 8 میں فینز کو لاہور قلندرز کی طرف سے اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی اور ہم ایونٹ کے لیے تیار ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ہماری ٹیم میں 8، 9 کھلاڑی وہی ہیں جو پہلے بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جہاں ضرورت تھی وہاں ہم نے نئے کھلاڑیوں کو لیا ہے ، اس لیے میں کہہ سکتا ہوں کہ پی ایس ایل 8 کے لیے ہماری ٹیم اچھی بنی ہے۔

شاہین کا کہنا تھا کہ سکندر رضا اور لیام ڈاؤسن دنیا بھر میں لیگز کھیل رہے ہیں، سکندر رضا کی حالیہ کارکردگی شاندار ہے، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی وہ اچھا کھیلے، پی ایس ایل میں شاندار کرکٹ ہو گی ۔کپتان لاہور قلندرز نے مزید کہا کہ میں نے اپنی پرفارمنس یا ٹائٹل کے دفاع کا کوئی ٹارگٹ سیٹ نہیں کیا ، میری توجہ اس وقت اپنی فٹنس پر ہے اور اس کے لیے میں محنت کر رہا ہوں، میں ابھی اپنی تیاریوں سے انجوائے کر رہا ہوں ، وقت آنے پر چیزیں دیکھتا ہوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں