27

مشکل کی گھڑی میں ترک عوام کے ساتھ ہیں،بابر نواز خان

اسلام آباد (رونامہ استحکام)سابق رکن قومی اسمبلی بابر نواز خان نےاسلامی ممالک ترکی اور شام میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے تعزیتی پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ برادر اسلامی ممالک ‏ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی ہزاروں شہادتوں اور مالی نقصانات پر اپنے بھائیوں اور بہنوں سے دلی تعزیت دکھ اورہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، للہ‎ پاک ہمارے ترک اور شامی بھائیوں اور بہنوں کو حفظ و امان میں رکھے،انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی حکومت اور عوام اپنے ترک اور شامی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں ،متاثرہ افراد کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،بابر نواز نے مزید کہا کہ ترکی ہمارا دیرینہ دوست ہے اور انہوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کاساتھ دیا ہے ،ترک صدر اور اس کی عوام پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں ،آج ترک حکومت اور عوام مشکل میں ہیں ،حکومت کو فوری طور پر ترک عوام کی بھر پور مدد کرنی چاہیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں