67

نوشین شاہ کا کنگنا رناوت کو تھپڑ لگانے کی خواہش کا اظہار

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی معروف ماڈل و اداکارہ نوشین شاہ نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو دو زناٹے دار تھپڑ لگانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

حال ہی میں نوشین شاہ نے نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کے لیے سخت پیغام جاری کیا۔

انٹرویو کے دوران اداکارہ سے پوچھا گیا کہ “کیا کبھی وہ کسی بھارتی اداکارہ سے ملی ہیں اور اگر کبھی ملنا چاہیں گی تو وہ کون سی اداکارہ ہوگی؟

نوشین نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک عورت ہے جس سے میں زندگی میں ایک بار ضرور ملنا چاہوں گی اور وہ کنگنا رناوت ہے اور مل کر اس کو دو زور دار تھپڑ لگاؤں گی۔

اداکارہ نے اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح وہ میرے ملک کے بارے میں غلط باتیں کرتی ہے، جس طرح وہ میرے ملک کی فوج کے حوالے سے باتیں کرتی ہے عقل و شعور اس میں نہ ہونے کے برابر ہے۔

نوشین کا مزید کہنا تھا کہ میں اس لڑکی سے سچ میں ملنا چاہتی ہوں اور اس کے ساتھ بیٹھ کر اس سے یہ پوچھوں گی کہ آپ کو میرے ملک کے معاملات کے بارے میں کیسے پتا، آپ اداکارہ ہیں اپنا کام کریں ناکہ ان باتوں میں پڑیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں