22

ویرات کوہلی نے آئی سی سی ورلڈ کپس میں 3000 رنز کا سنگ میل عبور کرلیا

باربڈوس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جون 2024ء ) ویرات کوہلی نے آئی سی سی مینز ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں 3000 رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن کر تاریخ رقم کی ہے۔ ویرات کوہلی نے یہ سنگ میل بنگلہ دیش کے خلاف T20 ورلڈ کپ میچ میں اپنی 37 رنز کی اننگز کے دوران حاصل کیا۔ انہوں نے اپنی بہترین بلے بازی کی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 132.14 کے اسٹرائیک ریٹ سے 28 گیندوں پر چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 37 رنز بنائے۔
ویرات کوہلی T20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں 129.78 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 32 میچوں میں 63.52 رنز کی اوسط سے 1,207 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ اس ٹورنامنٹ میں انہوں نے پانچ میچوں میں 13.20 کی اوسط اور 108.19 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 66 رنز بنائے ہیں اور ان کا بہترین اسکور 37 ہے۔

ون ڈے ورلڈ کپس میں بھی کوہلی کافی کامیاب ہیں۔ وہ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں 88.20 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 37 میچوں میں 59.83 رنز فی میچ کی اوسط سے 1,795 رنز کے ساتھ دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔
انہوں نے 5 سنچریاں اور 12 نصف سنچریاں اسکور کیں ، ان کا سب سے زیادہ سکور 117 ہے۔ ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں روہت شرما 2637 رنز کے ساتھ دوسرے، ڈیوڈ وارنر 2502 رنز سکور کرکے تیسرے ، سچن ٹنڈولکر 2278 رنز بنا کر چوتھے جب کہ کمار سنگاکارا 2193 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں