63

پی ایس ایل نے میرے کیرئیر میں بہت بڑا کردار ادا کیا، ٹِم ڈیوڈ کا اعتراف

راولپنڈی(روزنامہ استحکام)پاکستان سپر لیگ کی معروف فرنچائز ملتان سلطانز کے جارح مزاج بلےباز ٹِم ڈیوڈ نے اعتراف کیا ہے کہ پی ایس ایل نے میرے کیرئیر میں بہت بڑا کردار ادا کیا۔

راولپنڈی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کے آل راؤنڈر ٹِم ڈیوڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو اپنی عالمی شہرت کا سہرا دیتے ہوئے کہا کہ مجھے خود سے بہت زیادہ توقعات ہیں، میدان میں اتر کر ٹیم کی کامیابی میں حصہ ڈالنا چاہتا ہوں۔

ٹِم ڈیوڈ نے کہا کہ کوشش ہے کہ ٹورنامنٹ میں کامیابی سمیٹیں، ہم گزشتہ برس دوسرے نمبر پر آئے تھے اور فائنل ہارنا واقعی مایوس کن تھا، انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانز میری پہلی فرنچائز ٹیم ہے جس نے مجھے موقع دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں