45

ڈپٹی اسپیکر آفس کے عملے کا ریٹائرڈ اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری سعود احمد کے اعزاز میں ظہرانہ

اسلام آباد (نسیم الغنی): ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے ڈپٹی اسپیکر آفس میں ریٹائرڈ ہونے والے اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری سعود احمد کو بطریق احسن اپنے فرائض منصبی سر انجام دینے پر انہیں اعزازی شیلڈ سے نوازا۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری سعود احمد کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ سعود احمد نے بطور اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری اپنے فرائض منصبی بخوبی سر انجام دے ہیں۔انہوں نے کہا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے ملازمین ادارے کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ادارے ترقی کے لیے و ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے فرائض منصبی کو بخوبی سر انجام دیتے والے ملازمین کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے ملازمین ادارے کی ترقی اور سربلندی کے لیے اپنے فرائض منصبی کو بخوبی سر انجام دیں گے۔انہوں نے سعود احمد کی آئند کی زندگی میں اچھی صحت کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر آفس کے سینیئر افسران اور عملے نے سعود احمد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں