36

سینیٹراحمد ہاشمی بی اے پی سے مستعفی، پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)بی اے پی کے بانی رہنماء سینٹر سید احمد ہاشمی کے صاحبزادے سید حسین ہاشمی نے بی اے پی کو چھوڑ دیا۔پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی کی قیادت میں بلوچستان عوامی پارٹی ( باپ ) کے بانی سنیٹر سید سعید ہاشمی کے فرزند سید حسنین نے اپنے رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان میں شمولیت کا اعلان کردیا گیا۔

پریس کانفرنس میں صوبائی جنرل سیکرٹری سنیٹر لالا روزی خان کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی اور دیگر صوبائی عہدیدار بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی اہم سیاسی جماعت (باپ) پارٹی کے اہم رہنما و پارٹی کے سرکردہ سرگرم رکن نے موجودہ سیاسی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی سیاسی وابستگی کو باپ پارٹی سے الگ کر لیا اور اپنے مستقبل کے سیاسی راستے پاکدتان پیپلز پارٹی سے وابسطہ کر لیے۔ باپ پارٹی بلوچستان کے حسنین ہاشمی سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کو بلوچستان کی سیاست میں بہت اہم مقام حاصل ہے سیاسی حلقے انہیں بلوچستان کی سیاسی برادری میں بڑی قد آور شخصیت سمجھتے ہیں۔ حسین ہاشمی نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر جنگیز جمالی اورجنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ کی موجودگی میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کااعلان کر کیا۔
شمولیت کے وقت جنگیز جمالی صوبائی صدر پی پی پی پی نے کہا کہ حسین ہاشمی کے والدسید احمد ہاشمی ایک سنئیر سیاستدان اور ان کے ساتھ پرانا تعلق ہے۔حسین احمد ہاشمی کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں۔بلوچستان کے لئے آج بہت اہم دن ہے کہ ایک بڑے گھرانے سے تعلق رکھنے والی نوجوان قیادت نے پیپلز پارٹی شمولیت کا اعلان کیا۔ ان کے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے سے بلوچستان میں پاکستان پیپلز پارٹی بہت مضبوط ہوئی ہے۔
اس موقع پر حسین ہاشمی کا کنا تھا کہ انہوں نے آصف علی زرداری وہ واحد لیڈر ہیں جو ملکی و غیر ملکی سیاست پر گہری نظر رکھتے ہیں جن کا وژن صرف و صرف پاکستان کی ترقی و عوام کی خوشحالی ہے۔ میں نے اپنے قائد آصف علی زرداری، بلاول بھٹوزرادری سمیت صوبائی و قومی قیادت کے ساتھ عوام کی خدمت کا بیڑہ اٹھایا ہے اور اس خدمت کے سفر کو بخوبی نبھائیں گے اور بلوچستان کی عوام کی خوشحالی کو یقینی بنائیں گے۔ حسین ہاشمی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو پورے ملک کی تمام طبقات کی نمائندہ جماعت ہے اور عوام کے حقوق کے تحفظ و خوشحالی کی ضامن ہے۔ حسین ہاشمی نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو صاحبہ کے مشن کو جاری رکھیں گے اور بلوچستان کو امن خوشحالی اور ترقی پر گامزن کریں گے یہی ہمارا مشن ہے جسے ہم پورا کرکے دم لیں گے۔ انہوں نے اس موقع پر تمام صوبائی و لوکل اپنے سیاسی ورکرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہر مشکل وقت میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر انہیں نا صرف اپنی حمایت کا یقین دلایا بلکہ ترقی کے سفر میں اپنا بھرپور ساتھ دینے کا بھی یقین دلایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں