25

عمران خان کا ساتھ دینا سانپ کو دودھ پلانے کے مترادف ہے ،اختراقبال ڈار

شیخوپورہ (روزنامہ استحکام) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ اور اربوں کی خردبرد سمیت 9مئی کے واقعہ میں ملوث عمران خان،پرویز الٰہی،یاسین راشد سمیت دیگر ملزمان کو درجنوں کے حساب سے ضمانتیں اور بری کرنے جیسے عمل سے ثابت ہو رہا ہے کہ ترازو عدل کے پلڑے برابر نہ ہے اور پسند نا پسند کے فیصلوں کے ذریعے ملک کو انتشار و انارکی کی طرف دھکیلا جارہا ہے

اختر ڈار نے کہا کہ جو لوگ عمران خان کو ملک دشمن سیاست کے باعث چھوڑ کر جا رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے اور جو ابھی بھی اندھی تقلید کیے بیٹھے ہیں ان سے کہوں گا کہ موجودہ صورتحال میں ملک دشمن سیاست کا حصہ بننا اور عمران خان کا ساتھ دینا سانپ کو دودھ پلانے کے مترادف ہے کیونکہ سانپ کا کام ڈسنا ہے اور عمران خان ملکی سیاست میں سانپ کی حیثیت رکھتا ہے جسے صرف اور صرف ڈسنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں