19

نواز،عمران ،زرداری سزاء کی شکل میں ہم پر مسلط ہیں ،اختر اقبال ڈار

شیخوپورہ (روزنامہ استحکام) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ ہمارا معاشرہ تنزلی کا شکار ہو کر رہ گیا ہے

ہر بندہ لوٹ مار بجلی،گیس ٹیکس چوری،ذخیرہ اندوزی،ناجائز منافع خوری اور مار دھاڑ میں شریک ہے حلال حرام کی تمیز ختم ہو چکی ہے جیسی قوم ویسے حکمران ،ہماری اجتماعی غلطیوں کے نتیجہ میں عمران،زرداری،نواز سزا کی شکل میں ہم پر مسلط ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے ایک وفد سے ملاقات کے مو قع پر کیا وفد میں نعیم ورک،نصراللہ خان،راجہ فیاض احمد،میاں خالد اور فہد جمشید شامل تھے۔

انہوں نے کہاکہ جس کشتی کے سوار کشتی میں سوراخ در سوراخ کر رہے ہوں تو وہاں حضرت عمر فاروق ؓ نہ آئیں گے ضرورت اس امر کی ہے کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامتے ہوئے قرآن و سنت پر عمل پیرا ہو تے ہوئے خود کو بدلیں تو بدلے گا پاکستان۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں