23

جشن بہارایوننگ گالا کا دنیا بھر کے چینی لوگوں کے لیے شاندار ثقافتی عشائیہ

بیجنگ(روزنامہ استحکام) آج 21 تاریخ  رواں چینی سال کا آخری دن ہے۔ رات 8:00 بجے ہنستے مسکراتے نھنے منے معصوم بچے اپنی خوش کن آواز میں چائنا میڈیا گروپ کے ایوننگ گالا کا آغاز کریں گے۔ یوں پوری دنیا میں موجود چینی لوگ چائںا میڈیا گروپ کی جانب سے پیش کئے گئے اس شاندار ثقافتی عشائیے سے لطف اندوز ہوں گے۔

یہ ٹی وی شو  گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں “دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ٹی وی شو” کے طور  اپنا ممتاز مقام رکھتا ہے۔ 1983 سے، یہ شو ہر چینی نئے سال کے موقع پر شیڈول کے مطابق پیش کیا جاتا ہے۔ “اسپرنگ فیسٹیول گالا” چائنا میڈیا گروپ کی شاندار ثقافتی پیش کش ہے۔

2023 کا “اسپرنگ فیسٹیول گالا” “ثقافت+ فن+  ٹیکنالوجی” کا شاندار امتزاج ہے۔ اس  شو میں فنون لطیفہ کی مختلف اقسام چین کی جامع و متنوع ثقافت کی بھرپور ترجمانی کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں