53

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات کا شیڈول منسوخ کر دیا

اسلام آباد(روزنامہ استحکام) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں عام انتخابات کا شیڈول منسوخ کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے 30 اپریل کو پنجاب میں ہونے والے عام انتخابات کا شیڈول واپس لے لیا، اب پنجاب میں انتخابات کے لیے پولنگ 8 اکتوبر کو ہو گی۔

الیکشن کمیشن نے سٹیک ہولڈرز کی بریفنگ اور موجودہ ملکی معاشی و سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر حکم نامہ جاری کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں