46

پاکستان میں عیدالاضحی 29جون بروز جمعرات کو ہونے کا امکان

اسلام آباد(روزنامہ استحکام) محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق پاکستان میں عیدالاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے جبکہ پاکستانی عوام عیدقربان پر 4 سے 5 چھٹیوں کے مزے لیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ذی الحج کا چاند 19 جون کو نظر آنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ عیدالاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔

اس طرح پاکستانی عوام عیدقربان پر 4 سے 5 چھٹیوں کے مزے لیں گے۔دوسری جانب ہر سال کی طرح رواں سال کے آغاز پر بھی کیبنٹ ڈویژن نے آئندہ سال کی عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔اعلامیے کے مطابق 29،30 جون اور یکم جولائی کو عیدالاضحیٰ کی 3 چھٹیاں ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سال2023 کیلئے اسلامی چھٹیاں متوقع تاریخ کے حساب سے طے کی گئیں اور چاند کی رویت کے حساب سے چھٹیوں کا الگ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔خیال رہے کہ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہر اسلامی مہینے کی 29 ویں تاریخ کو بلائی جاتی ہے اور اجلاس کے اختتام پر ہی چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں