26

وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کےوفدکی ملاقات، بجٹ تجاویز پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (روزنامہ استحکام)وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئےاقدامات کئے جائیں گے،پاکستان سٹاک ایکسچینج خطےکی بہترین کارکردگی والی مارکیٹ میں شامل ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کےوفد نے ملاقات کی،جس میں آئندہ بجٹ میں میوچل فنڈز کے فروغ سمیت دیگر تجاویز اور 6 برس کےدوران اسٹاک مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں ہونےوالی کمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کےوفد کی جانب سے شریعت سےمطابقت رکھنے والا شارٹ ٹرم سکوک متعارف کرانے کی تجویز پیش کی گئی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وفد سے گفتگو میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کےانڈیکس میں کمی پراظہارتشویش کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئےاقدامات کئےجائیں گے،پاکستان سٹاک ایکسچینج خطےکی بہترین کارکردگی والی مارکیٹ میں شامل ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں