12

میرے پاس حاضر ہو کر میری حاضری قبول فرمائی جائے، مریم نواز کا عمران خان پرطنز

لاہور(روزنامہ استحکام)مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے عمران خان کی اسلام آباد میں پیشی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس حاضر ہو کر میری حاضری قبول فرمائی جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میرے پاس حاضر ہو کر میری حاضری قبول فرمائی جائے اور گیدڑ فردِ جرم اور گرفتاری کے خوف سے حاضری لگائے بغیر عدالت سے دُم دبا کے بھاگ گیا! بزدل !۔

اس سے قبل مریم نواز کا ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ اگر ضمانت پارک میں صرف ایک خاتون موجود ہے تو پولیس پر اندر سےگولیاں اور پٹرول بم کون برسا رہا ہے؟، یہ لوگ جھوٹ بولنے سے پہلے سوچتے بھی نہیں؟

مریم نواز نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں عمران خان کی رہائش گاہ کے اندر سے ایک پٹرول بم اہلکاروں کی جانب پھینکا جا رہا ہے، انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ کہا تھا نا کہ یہ ایک دہشت گرد جماعت ہے جس کے سرغنہ نے قانون اور سزا سے بچنے کے لیے شرپسند اور تربیت یافتہ دہشت گرد اپنے گھر میں رکھے ہوئے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اب پتہ چلا کہ جب سے اس دہشت گرد کو زبردستی سیاست میں گھسیڑا گیا، تب سے ملک فتنہ اور انتشار کا شکار کیوں ہے؟ اس کی سیاست بھی رسوائی کے ساتھ اپنے اختتام کی جانب لڑھک رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سیاسی رہنماؤں اور سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ نہتے جدوجہد کی، قربانیاں دیں، پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت کہنا یا عمران خان کو سیاسی لیڈرکہنا کئی دہائیوں پر پھیلی سیاسی کارکنوں کی جدوجہد کی تذلیل ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں