90

انٹرنیٹ اورہائبرڈ کتابیں اسکولوں کا مستقبل ہیں، ڈاکٹرراشد محمود

راولپنڈی( روزنامہ استحکام) الباقیو انٹرنیشنل پبلشر اور آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ( ایپسما ) کے زیراہتمام اساتذہ کی استعداد کار اور ان کی پیشہ ورانہ قابلیت میں اضافہ کےلئے مقامی ہوٹل میں نیشنل ٹیچرز ٹریننگ پروگرام منعقد کیا گیا۔

ٹریننگ پروگرام میں معروف ٹرینر ڈاکٹر راشد محمود، ایپسما راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری عدنان نثار، الباقیو کے کنٹری ہیڈ، ایپسما کے اراکین اور راولپنڈی کے سکولوں کے پرنسلز نے شرکت کی۔ ٹریننگ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر راشد محمود نے نجی سکولوں کےلئے ڈیجیٹلائز یشن کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ اور ہائبرڈ کتابیں اسکولوں کا مستقبل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بہت ضروری ہیں ۔

انہوں کہا کہ سکولوں میں اساتذہ اور دیگر سٹاف کی استعداد کار میں اضافہ اور ان کی پیشہ ورانہ تربیت بھی ضروری ہے تاکہ وہ بچوں کو بہتر تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ انہیں معاشرے کا مفید شہری بھی بنائیں۔انہوں نے کہا پاکستان پانچوان ملک ہے جو یکساں قومی نصاب کی طرف جارہا ہے جس سے یقینا تعلیم کے میدان میں ترقی ہوگی۔الباقیو انٹرنیشنل کے کنٹری ہیڈ شاہد علی ب نے البا قیو انٹرنیشنل کی طرف سے بچوں کے لئے ڈیجیٹل تعلیم کے لئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے سکولوں کےلئے ای لرننگ ایپ کے حوالے سے بھی شرکاکو بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ موبائل کے دور میں جب ہر بچے کے ہاتھ موبائل ہوتا ہے ایسے میں یہ ایپ بچوں کی گرومنگ میں اہم کردار اداکرے گی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایپسما راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل عدنان نثار نے کہا کہ طلب علموں کی استعداد کو سمجھ کر ان کی ضرورت کے مطابق انہیں تعلیم دی جائے۔ انہوں نے اساتذہ کرام کو کتابیں پڑھنے کی طرف خصوصی توجہ دینی چاہئے تاکہ ان کے طلبہ و طالبات میں بھی پڑھنے کی جستجو پیدا ہو۔ انہوں نے اساتذہ کی تربیت کے حوالے سے الباقیو انٹرنیشنل کے کردار کو سراہتے ہوئے کہ اس طرح کے تربیتی پروگرام اساتذہ کےلئے بہت مفید ثابت ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں