18

آر آئی یو جے کے وفد کی وزیراعظم آزاد کشمیر کے تعینات ہونے والے میڈیا ایڈوائیزر زاہد تبسم کو مبارکباد

اسلام آباد (روزنامہ استحکام) راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی وزیراعظم آزاد کشمیر کے تعینات ہونے میڈیا ایڈوائیزر سردار زاہد تبسم سے ملاقات ،عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے وفد میں صدر عابد عباسی ،جنرل سیکرٹری طارق علی ورک ،فنانس سیکرٹری کاشان اکمل اور سینئر ممبران جاوید اکرم ملک،شیراز راٹھور ،رانا عدنان ،رضوان عباس ،خالد حمید ،انجینئر اصغر ،ثاقب علی راٹھور شاملِ تھے وفد نے سردار زاہد تبسم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا سردار زاہد تبسم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے اور انہیں سہولیات فراہم کرنے کے وزیراعظم آزاد کشمیر کے ویژن کے مطابق اقدامات کیے جائیں گے اور صحافتی کمیونٹی کے ساتھ مل کر کشمیری عوام کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں