35

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی پا نی کا شدید بحران ہے ،ماہرین

اسلام آباد:(نسیم الغنی)دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی پا نی کا شدید بحران ہے۔پانی زندگی کے تمام پہلوؤں کا بنیادی حصہ ہے لیکن اس کے بے جا استعمال نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں پانی کی کمی کا بحران پیدا کر دیا ہے اسی وجہ سے پانی کی دستیابی وقت کے ساتھ ساتھ کم ہو رہی ہے اور عالمی اقتصادی فورم کی گلوبل رسکس رپورٹ کے مطابق پانی کا بحران معاشرے کے لیے پانچواں سب سے بڑا خطرہ ہے۔

پاکستان میں پانی کی کمی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔ دریائے سندھ جو پاکستان کی ’لائف لائن‘ ہے اور تقریباً 300 ملین لوگوں کو اور زراعت، صنعتی استعمال، توانائی کی پیداوار اور انسانی استعمال کے لیے درکار پانی فراہم کرتا ہے۔ تاہم، بڑھتے ہوئے درجہ حرارت، موسم کے انداز میں تبدیلی، کم بہاؤ، اور آلودگی سے دریا پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ بہت سا پانی ضائع ہوتا ہے۔ ملک بھر میں پچھلے 15 سالوں میں جو بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر تیار کیا گیا ہے،

اس نے سرسبز و شاداب جگہوں کو ختم کر دیا ہے، جس کی وجہ سے صحرا جیسی حالت ہو گئی ہے جہاں صرف پانی کا سراب ہے لیکن پانی نہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی کو بچانے کے لیے حکومتوں کو فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے پانی کو بچانا اس لیے بھی ضروری ہےکہ پانی فطرت میں پھلنے پھولنے کے لیے ضروری جزو ہے۔ انسان ہو، جانور، پودے اور حشرات الارض سب کو زندہ رہنے کے لیے پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ پانی کے بغیر زمین پر زندگی نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں