103

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ کا پارلیمنٹ ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز میں مضر صحت/آلودہ پانی کی فراہمی کا نوٹس۔

پارلیمنٹ ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز میں پاکستان کونسل برائے آبی وسائل وتحقیق کی رپورٹ کے مطابق مضر صحت/آلودہ پانی کی فراہمی کا معاملہ۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ کا پارلیمنٹ ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز میں مضر صحت/آلودہ پانی کی فراہمی کا نوٹس۔

نوٹس پاکستان کونسل برائے آبی وسائل و تحقیق کی تحقیقاتی رپورٹ کے تناظر میں لیا گیا۔

ڈپٹی اسپیکر کا پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز میں مضر صحت پانی کی فراہمی پر گہری تشویش کا اظہار۔

ڈپٹی اسپیکر کی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی انتظامیہ کو پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز سے پانی کے نمونے لے کر مستند لیباٹری سے فوری تحقیقات کرانے کی ہدایت۔

ڈپٹی اسپیکر کا تحقیقات کی روشنی میں پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز میں پانی کی فراہمی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت۔

آلودہ پانی کے استعمال سے پارلیمنٹ ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز میں اراکین پارلیمنٹ اور عملے کے ممبران کی صحت کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، سید غلام مصطفیٰ شاہ

پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز میں آلودگی سے پاک، شفاف اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں، ڈپٹی اسپیکر کی ہدایت

آلودہ پانی کے استعمال سے انسانی صحت پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

آلودہ اور مضر صحت پانی کا استعمال ہپاٹائٹس اور ٹی بی جیسے موذی امراض اور گردوں کی بیماریوں کا موجب بن سکتا ہے ،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی پاکستان کونسل برائے آبی وسائل و تحقیق کو پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز میں نصب فلٹر یشن پلانٹ کے فلٹرز اور صفائی کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے بھی کی ہدایت۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں