75

کنزالمدارس بورڈکے تحت ملک بھر میں سالانہ امتحانات کا آغاز

اسلام آباد ( اسٹاف رپورٹر) دعوت اسلامی کے جامعات المدینہ کے نصاب تعلیم و نظام امتحانات کیلئے قائم شدہ دینی تعلیمی بورڈ کنزالمدارس پاکستان کے تحت سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا۔ ملک بھر میں قائم 523 امتحانی مراکز میں درس نظامی، تخصصات اور تجوید و قرأت کے 56 ہزار 238 طلبا و طالبات شرکت کررہے ہیں، جبکہ 8 ہزار 95 طلبا و طالبات تحفیظ القرآن کا امتحان دے رہے ہیں۔اسلام آباد میں مرکزی جامعۃ المدینہ میں امتحانی مرکز بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دعوت اسلامی کے جامعات کے نصاب تعلیم و نظام امتحانات کیلئے دینی تعلیمی بورڈ کنزالمدارس پاکستان کے قیام کے بعد پہلا سالانہ امتحانات کا انعقاد کیا گیا، کنزالمدارس بورڈ وزارت تعلیم و فنی تربیت پاکستان سے منظور شدہ ہے۔ 10 مارچ 2022ء کو ہونیوالے امتحان میں ملک بھر کے جامعات میں پڑھنے والے طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔ امتحان کا آغاز صبح آٹھ بجے سے دن گیارہ بجے تک ہوا۔ ملک بھر میں قائم 523 امتحانی مراکز میں درس نظامی، تخصصات اور تجوید و قرأت کے 56 ہزار 238 طلبا و طالبات نے امتحان دیا جبکہ تحفیظ القرآن کے امتحان میں 8 ہزار 95 طلبا و طالبات شریک ہوئے۔ امتحانی امور کی نگرانی کیلئے تقریباً 2 ہزار ذمہ داران کا تقرر کیا گیا۔ ملک بھر میں قائم امتحانی مراکز کا اراکین شوریٰ و و دیگر ذمہ داران نے دورہ کیا اور انتظامی امور کا جائز ہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں