148

گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج چونا منڈی لاہور میں سموگ پر آگاہی سیمینار

لاہور(روزنامہ استحکام)گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج چونا منڈی لاہور میں شعبہ سائنس کی ہیڈ مس شاذیہ یوسف اور ڈائریکٹریٹ جنرل آ ف ہیلتھ سروس پنجاب کے اشتراک سےسموگ سے آگاہی پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔

سیمینار میں مس کنول نسیم صاحبہ ایڈیٹر پندرہ روزہ سائبان، سابق ممبر صوبائی اسمبلی،سماجی کارکن نجف فاونڈیشن کی رکن،ممبر پریس کلب ڈاکٹر کرن حمید سماجی کارکن اور فوکل پرسن ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ فوزیہ تبسم سماجی کارکن،نازیہ بٹ پندرہ روز سائبان کی ایڈیٹر نے طالبات کو سموگ سے متعلق آ گاہی دی اور سموگ پر قابو پانے کے طریقے بتائے ۔

کالج ھذا کی پرنسپل پروفیسر ثمینہ یاسمین بھٹی اور وائس پرنسپل مس سمیرا چیمہ نے حکومت کی کاوشوں کو سراہا اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں