61

اسلام آباد، ٹریفک پولیس دفتر میں ڈاکٹر اکبر نیازی ہسپتال کے تعاون سے ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

اسلام آباد(روزنامہ استحکام) کیپیٹل پولیس ٹریفک پولیس دفتر میں ڈاکٹر اکبر نیازی ہسپتال کے تعاون سے ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا،

میڈکل کیمپ میں امراض چشم ،شوگر ،بلڈ پریشر اور دیگر امراض کے ماہر ڈاکٹرز نے افسران و ملازمان کاطبعی معائنہ کیا اور مفید مشورے اور ادویات فراہم کیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران و جوانوں کی ذہنی و جسمانی صحت اور صلاحتیوں کو بہتر بنانے اور انہیں بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے مختلف صحت مند سرگرمیوں ،نفسیاتی امتحانات اور میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے،

اس سلسلہ میں ٹریفک پولیس دفتر میں ڈاکٹر اکبر نیازی ہسپتال کے تعاون سے ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا،جس میں ٹریفک پولیس افسران و جوانوں کا طبعی معائنہ کیا گیااور انہیں اپنی صحت کو بہتر بنانے اور امراض سے محفوظ رہنے کے لئے مفید مشورے دیئے اور ادویات فراہم کیں

اس موقع پر اکبر نیازی ہسپتال کی جانب سے ایگزیکٹوڈائریکٹر ڈاکٹر غلام مجتبیٰ عباسی ،ڈائریکٹر اریج نیازی اور دیگر ڈاکٹرز نے میڈیکل کیمپ میں شرکت کی،چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیااور اپنا طبعی معائنہ کروایا،انہوں نے میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر ایگزیکٹوڈائریکٹر کا شکریہ ادا کیا اور تمام ڈاکٹرز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس اپنے افسران و جوانو ں کی جسمانی و ذہنی صحت کو مزید بہتر بنانے کے لئے آئندہ بھی ایسی سرگرمیوں کا انعقاد کرواتی رہے گی،اس موقع پر پولیس افسران و ملازمان نے بھی تمام ڈاکٹرز کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں